گھریلو صارفین کو ایل این جی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار

January 4, 2016 1:26 pm0 commentsViews: 24

پہلے مرحلے میں بڑے شہروں کے پوش علاقوں کو ایل این جی پر منتقل کیاجائے گا
سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیوں کی جانب سے ملک کے 34 شہروں کا ابتدائی سروے مکمل کرلیا گیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پیٹرولیم نے گھریلو گیس کو ایل این جی پر منتقل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی‘ پہلے مرحلے میں سوئی سدرن گیس اور سوئی ناردرن گیس کمپنی شہروں کے پوش سیکٹروں کے رہائشیوں جن کی تعداد کل صارفین کا 20 فیصد ہے کو ایل این جی پر منتقل کریں گی‘ دونوں کمپنیوں کی طرف سے34 شہروں کا ابتدائی سروے مکمل کرلیا گیا‘ رواں سال کے آخر تک منصوبے پر عملدرآمد شروع ہوجائیگا‘ وزارت پیٹرولیم کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پوش سیکٹروں کے رہائشیوں کو ایل این جی سوئی گیس کی موجودہ ریٹس سے مہنگی مہیا کی جائیگی ‘گھریلو صارفین کو ایل این جی کی فراہمی اور اس کے ریٹس کے تعین کیلئے سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی اوگرا کو ریٹس کے از سر نو تعین کیلئے الگ الگ سمری بھجوائیں گی۔