بلدیاتی انتخابات: سندھ کے 52 فیصدووٹرنے الیکشن کا بائیکاٹ کیا

January 4, 2016 1:18 pm0 commentsViews: 24

انتخابات کے تینوں مراحل میں ٹرن آئوٹ 48 فیصد رہا الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل کے ٹرن آئوٹ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں تینوں مراحل کا ٹرن آئوٹ48فیصد رہاجبکہ52فیصد ووٹرز نے بلدیاتی الیکشن کابائیکاٹ کیا۔ایک کروڑ72لاکھ میں سے82لاکھ91ہزار ووٹر ز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ بلدیاتی الیکشن میں سندھ کے89لاکھ47ہزار ووٹرز نے ووٹ نہیں ڈالے۔ سندھ میں سب سے زیادہ ٹرن آئوٹ تھرپارکر میں70فیصد رہا جبکہ سب سے کم ٹرن آئوٹ کراچی ایسٹ میں29فیصد رہا۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیر پور میں60، عمر کوٹ، مٹیاری میں ٹرن آئوٹ63فیصد رہا۔ پہلے مرحلہ کے آٹھ اضلاع میں ٹرن آئوٹ54.58فیصد رہا۔ دوسرے مرحلہ کے 14اضلاع میں 58فیصد ٹرن آئوٹ رہا۔ تیسرے مرحلہ کے چھ اضلاع میں ٹرن آئوٹ سب سے کم36فیصد رہا۔ سانگھڑ میں امن وامان کی خراب صورتحال کیوجہ سے الیکشن تاحال نہیں ہوسکے ہیں۔