اورنگی ٹائون سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

January 6, 2016 2:54 pm0 commentsViews: 21

قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد‘ مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل
انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم مقصود کو 9 0 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا
کراچی (کرائم رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کئے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم پرمقام منتقل کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب گزشتہ روز اورنگی ٹائون سے گرفتارہونے والے ملزم مقصود عالم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے90روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔ رینجرز لاء آفیسر کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔