ہمیں کئی چیلنجز ورثے میں ملے ہیں، نواز شریف

January 6, 2016 2:53 pm0 commentsViews: 18

توانائی، دہشتگردی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، آج صبح صحافیوں سے بات چیت
عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں، مالی خسارے میں مرحلہ وار کمی آئی ہے
کولمبو( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح وزیراعظم نے کولمبو میں بزنس کمیونٹی اور صحافیوں سے ناشتے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توانائی کا بڑا چیلنج درپیش ہے‘ ہمیں کئی چیلنجز ورثے میں ملے ہیں‘ دہشت گردی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے‘2017 ء تک ہم توانائی کے بحران پر قابو پالیں گے‘ دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری مراحل میں ہے‘ پاکستان مسائل اور مشکلات سے نکل رہا ہے‘ حکومت کی کوششوں سے پاکستان کا معاشی خسارہ5.3 فیسد رہ گیا ہے‘ تمام بحرانوں پر قابو پانے کا سفر جاری ہے‘ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے تاجر اور سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں‘ ان کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی‘ انہوںنے کہا کہ مالی خسارے میں مرحلہ وار کمی آرہی ہے‘ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت ایک ارب تک لے جانے کا ہدف ہے‘ پاکستان میں ایٹمی پاور پلانٹ ‘ کول پلانٹ‘ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ دیگر ترجیحی منصوبے جاری ہیں‘تاپی سوئی گیس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے‘ پاک چین راہداری منصوبہ خطے میں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا‘ پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔