عمران فاروق قتل کیس ایک ملزم کے اکائونٹ میں 25 لاکھ بھجوانے کا انکشاف

January 6, 2016 5:08 pm0 commentsViews: 17

اکائونٹ سے ایک روز میں 25 لاکھ کی ٹرانزیکشن کی گئی‘ تفتیشی ٹیم کو معظم علی کیخلاف اہم ثبوت مل گئے
دیگر ملزمان کے 4 بینکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا‘ رقم منتقل کرنیوالوں کی بھی تلاش شروع
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تفتیشی ٹیم کو اہم ثبوت مل گئے۔ قتل کی سازش کیلئے ملزم معظم علی کے بینک اکائونٹ سے ایک بیان میں25 لاکھ روپے کی ٹرانزکشن بھی ہوئی۔ ایف آئی اے نے ملزموں کے بینک اکائونٹس میں رقم منتقل کرنے والے عناصر کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے کراچی کے4 مختلف بینکوں میں مقدمے میں نامزد ملزموں کے اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ نجی ٹی وی موصول ہونے والی تفصیلات میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ سال2009ء اور2010ء میں ملزم معظم علی کے اکائونٹ میں ایک ہی روز میں25 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی جو برطانیہ بھیجی گئی جبکہ تفتیشی ٹیم نے دیگر ملزموں کے اکائونٹس میں بھی لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزموں کے اکائونٹس میں بیک وقت لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن نا صرف مشکوک ہے بلکہ اس سے قتل کی سازش کے تانے بانے بھی ملتے ہیں تفتیشی ذرائع بتاتے ہیں کہ مرکزی ملزم محسن علی سید اور کاشف خان کامران کو لندن بھجوانے کیلئے اخراجات کا بندوبست گرفتار ملزم معظم علی کے ذریعے ہوا۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے ملزموں کے اکائونٹس میں لاکھوں روپے منتقل کرنے والے عناصر کی تلاش شروع کردی ہے۔