پاکستانی سمندری حدود شرانگیزی کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے‘ کامران مائیکل

January 6, 2016 5:08 pm0 commentsViews: 33

سعودی عرب اور ایران کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں‘ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ایران سے اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں پاکستان اپنی سر زمین اور سمندری حدود کو در انگیزی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ہماری فورسز چوکنا ہیں اور وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ رات کراچی پورٹ ٹرسٹ کے صدر دفتر کی صد سالہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی پر ریکارڈ کارگو ہینڈل کیا گیا جس پر کے پی ٹی ملازمین مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اور ان کو ایک بونس ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کا صدر دفتر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر کے پی ٹی کے چیئر مین وائس ایڈمرل شفقت جاوید نے کے پی ٹی بلڈنگ کے مختلف تاریخی پہلوئوں کو اجاگر کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل جہاز رانی و دیگر افسران نے شرکت کی۔