بل کلنٹن اپنی اہلیہ ہیلری کی صدارتی انتخابی مہم چلانے کیلئے منظر عام پر آگئے

January 6, 2016 5:11 pm0 commentsViews: 20

نیو یارک( اے پی پی) امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اپنی اہلیہ ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم چلانے کیلئے منظر عام پر آگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق69 سالہ بل کلنٹن اپنی اہلیہ اور سابق وزیر خارجہ کی صدارتی انتخابی مہم میں حمایت کیلئے خم ٹھونک کر منظر عام پر آگئے اور انہیں عشروں کی اہل ترین صدارتی امیدوار قرار دے دیا۔