حکومت پر 2دن شدید تنقید کے بعد طاہر القادری واپس بیرون ملک روانہ

January 6, 2016 5:12 pm0 commentsViews: 17

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کو 2 دن دھمکیاں دینے اور شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری ایک ماہ کیلئے بیرون ملک گئے ہیں۔ وہ لندن اور مراکش میں ہونے والی انٹر نیشنل امن کانفرنسوں سے خطاب کریں گے۔ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ میری صحت اب ٹھیک ہے لہٰذا بیرون ملک آنا جانا لگا رہے گا۔ دریں اثناء عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹائون کی عدالتی کارروائی کا باضابطہ حصہ بننے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔