افغانستان: طالبان سے جھڑپ میں امریکی فوجی ماراگیا

January 6, 2016 5:13 pm0 commentsViews: 25

صوبہ ہلمند میں طبی امداد کیلئے پہنچنے والے ہیلی کاپٹر کو اتار لیا گیا تھا، امریکہ کی تصدیق
پاک افغان سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں33ہلاک ہوگئے
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان سے جھڑپ کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ جبکہ شدت پسندوں کی آپس میں لڑائی کے دوران33 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ ہلمند میں طالبان نے لڑائی کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ امریکی فوجی ضلع مرجاہ میں لڑائی کے دوران مارا گیا جس کی تصدیق امریکی فوج کے ترجمان نے کر دی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق فورسز پر جب حملہ ہوا تو وہ انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن میں حصہ لے رہی تھیں۔ اس کے بعد جب طبی امداد لے کر ایک ہیلی کاپٹر وہاں پہنچا تو اسے بھی ہنگامی طور پر اتارنا پڑا، امریکی ملٹری کمانڈ کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر اتار لیا گیا تھا لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی فنی مسئلہ ہوگیا تھا اسے مار گرایا نہیں گیا۔ وہ خود ہی حفاظت سے اترا دریں اثناء پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقے نازیان میں شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں33 ملکی اور غیر ملکی شدت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔