نئے کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا

January 6, 2016 5:15 pm0 commentsViews: 27

شعیب احمد صدیقی نے پانچوں اضلاع میں ضلعی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ تشکیل دے دیئے
ڈپٹی کمشنرز بورڈ کے چیئرمین اور ایس ایس پی ٹریفک بورڈ کے سیکریٹری ہونگے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے نئے کمشنر کی تعیناتی کے باوجود آصف حیدر شاہ نے منگل کو بھی عہدے کا چارج نہیں سنبھالا تاہم کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کراچی کے5 اضلاع میں ضلعی ٹریفک منیجمنٹ بورڈ تشکیل دیدیے ہیں، اس ضمن میں ضلع ملیر، ضلع کورنگی، ضلع غربی، ضلع شرقی، ضلع وسطی کے منیجمنٹ بورڈ کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئیے گئے جبکہ ضلع جنوبی ٹریفک منیجمنٹ بورڈ ماڈل ضلع کے طور پر گزشتہ ماہ تشکیل دیا جا چکا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ٹریفک بورڈ کے چیئر مین اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس بورڈ کے سیکریٹری ہونگے۔