پٹھان کوٹ حملے کی کڑیاں پاکستان سے ملانے کی تیاری

January 6, 2016 5:17 pm0 commentsViews: 27

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، حملے کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا، بھارتی میڈیا
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کا الزام پاکستان کے سر تھوپنے کی تیاری کرلی اور بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو بہاولپور سے کی گئی کالز کا ریکارڈ دے دیا ہے‘ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیرنے اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ سے رابطہ کیا اور حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے جاری ہونیوالا بیان کا خیر مقدم کیا‘ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان سے پٹھان کوٹ ایئر بیس حملوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا اور پاکستان سے بہاولپور کی گئی ٹیلی فون کالز کا ریکارڈ شیئر کیا‘ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جس علاقے سے فون کالز کی گئی اس کا ریکارڈ بھی پیش کیا گیا ہے۔