سی ٹی ڈی کے کے 2 جعلی پولیس اہلکاروں کا2روز کاجسمانی ریمانڈ

January 6, 2016 5:24 pm0 commentsViews: 24

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے سی ٹی ڈی کے 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو2روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے ۔ملزمان آصف اور الیاس کو پولیس نے اینٹی کرپشن کورٹ کے لنک جج اے ڈی جے ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیادونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے کھارادر سے امتیاز نامی شخص کو حراست میں لیا اور ایک لاکھ بیس ہزار روپے طلب کیے اورملزم کو رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کا سی ٹی ڈی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ سی ٹی ڈی کے ایک اعلیٰ افسر کے لئے بھتہ جمع کرتے تھے عدالت نے ملزمان کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

سوئی سدرن گیس کرپشن کیس
زوہیر صدیقی اور شعیب وارثی
کے ریمانڈ میں توسیع
کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ایس ایس جی سی کے سابق ایم ڈی زوہیر صدیقی اور شعیب وارثی کے ریمانڈ میں7 دن کی توسیع کردی ہے۔ احتساب بیورو نے ملزمان کو سوئی سدرن گیس میں کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشن دیئے اور یہ کنکشن ڈاکٹر عاصم کے کہنے پر دیئے گئے تھے عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی۔

ایم کیو ایم کے کارکن مقصود عالم
کو 90روزہ ریمانڈ پر
رینجرز کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن مقصود عالم کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے ۔رینجرز نے سخت سکیورٹی میں مقصود عالم کو منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔رینجرز کے لاء افسر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے ۔ملزم کو تفتیش کے لیے 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم مقصود عالم کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔