ساحل پر ہونیوالی محفل نعت و فیملی فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر

January 6, 2016 5:23 pm0 commentsViews: 36

فرینک لائن مارکیٹنگ اور کراچی تاجر الائنس کی جانب سے 9 جنوری کو انبالا کارنش میں منعقد ہوگی
کراچی کی تاریخی محفل نعت و منفرد گرینڈ فیملی شو کے سلسلے میں ریہرسل کا سلسلہ شروع
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ساحل پر ہونے والی محفل نعت ،محفل سماع ، اور فیملی فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، فرینک لائن مارکیٹنگ ایونٹ مینجمنٹ اور کراچی تاجر الائنس کی جانب سے 9 جنوری بروز ہفتہ کراچی کے ساحل دودریا پر واقع انبالا کارنیش میں ہونے والے کراچی کی تاریخ کی محفل نعت ومنفردگرینڈ فیملی فیشن شو کے سلسلے میںریہرسل کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے ۔ دیفنس میں واقع فرینک لائن مارکیٹنگ کے آفس کے قریب ہال میں گرینڈ فیملی فیشن شو میں شرکت کرنے والی ماڈلز نے ریہرسل کی ۔ اس موقع پر ایم ڈی فرینک لائن مارکیٹنگ او رکراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے ریہرسل دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریمپ پر دین و دنیا کا خوبصورت سنگم پیش کیا جارہا ہے ۔ جس میں اس بات کی نفی کی جائے گی کہ فیشن شو سے پیدا ہونے والا تاثرصرف مغربی تہذیب ہے ۔ ہم فیشن شو کو مشرقی تہذیب نہیں، بلکہ اسلامی تہذیب کا رنگ دے رہے ہیں،اسی لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ ریمپ پر محفل نعت کی جارہی ہے ۔ تاکہ روح پر ور اجتماع ہواور گرینڈ فیملی فیشن شو فیملی کے لیے محبت کا پیغام بن جائے۔