سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود اوپی ایس افسران تاحال عہدوں پر براجمان

January 6, 2016 5:23 pm0 commentsViews: 27

اہم عہدوں پر تعینات او پی ایس افسران نے ایم ڈی واٹر بورڈ کے احکامات ماننے سے بھی انکار کردیا
پروجیکٹ ڈائریکٹرسلیم احمد صدیقی کو سندھ حکومت کے حکام کی آشیر باد حاصل‘ او پی ایس افسران کی سرپرستی سے واٹر بورڈ کی انتظامی امور پر انتشار
کراچی(رپورٹ۔فرید عالم) سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام کی سرپرستی‘واٹر بورڈ میں پروجیکٹ ڈائریکٹرز کی 20 گریڈ کی آسامیوں پر او پی ایس افسران تعینات،سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود افسران تا حال عہدوں پر براجمان،سندھ حکومت کے اہم عہدوں پر تعینات بااثر کی ایماء پر او پی ایس افسران نے ایم ڈی واٹر بورڈ کے احکامات ماننے سے بھی انکار کردیا،کے فور منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم احمد صدیقی کو سندھ حکومت کے حکام کی مبینہ آشیرباد حاصل،حسن اعجاز کاظمی،ظہیر عباس بھی پی ڈی کے عہدوں پر موجود، تنزلی کئے گئے دیگر افسران میں مزید بے چینی پھیل گئی،صورتحال ابتر ہونے کا خطرہ،ایم ڈی واٹر بورڈ بھی بااثر افسران کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے انتظامی معاملات میںبے جا مداخلت اور اوپی ایس افسران کی مبینہ سرپرستی نے واٹر بورڈکے انتظامی امور پر انتشار پیدا کر دیاہے تو دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورد کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کر نے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میںعدالتی احکامات پر بڑے پیمانے پر آئوٹ آف ٹرن پرموشن حاصل کرنے والے افسران کو ہٹائے جانے کے باوجود پروجیکٹ ڈائریکٹرز کی 20گریڈ کی آسامیوں پر تاحال او پی ایس افسران موجود ہیں جس کے باعث واٹر بورڈ کے دیگر افسران میںسخت اشتعال اور احساس محرومی پھیل گئی ہے۔