این فائیو منصوبے میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف

January 6, 2016 5:26 pm0 commentsViews: 46

جناح ٹرمینل سے قائد آباد تک سڑک ،فٹ پاتھ اورنالے کی تعمیر کے 30کروڑ کے منصوبے کے ٹھیکے 3من پسند ٹھیکیداروں کو دیئے گئے پول مافیا سرگرم
کنسٹرکشن کمپنیز کو پری کوالیفکیشن میں کوالیفائیڈ قرار دیا گیاتھا،ٹینڈڑز 23دسمبر کو کھولے جانے تھے، ڈی جی ٹیکنکل سروسز کے نوٹس پر ملتوی
کراچی(سٹی رپورٹر)80کروڑ روپے لاگت کے این فائیو منصوبے میں حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کی تیاریاں،کنٹریکٹرز کی جانب سے کئے جانے والے مبینہ پول میں کامیاب دو ٹھیکیداروں کو ہی ٹھیکہ دلوانے کیلئے پول مافیا سرگرم،مک مکا کر کے ٹھیکہ حاصل کرنے کیلئے کنٹریکٹرز کے اعلیٰ حکام سے رابطے،پی سی ون کی لاگت سے کئی کروڑ کم میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کی امید دم توڑنے لگی،ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں کمی کے بجا ئے کئی گنا اضافہ کا خطرہ،تفصیلات کے مطابق جناح ٹرمینل سے قائد آباد تک سڑک ،فٹ پاتھ اور نالے کی تعمیر کے 80کروڑ روپے لاگت کے این فائیو منصوبے میں حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ این فائیو منصوبے کیلئے بلدیہ کراچی کی جانب سے کنٹریکٹرز کی پری کوالیفیکیشن کی گئی تھی جس میں31کنسٹرکشن کمپنیز کو پری کوالیفیکیشن میں کوالیفائیڈ قرار دیا گیا تھا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ترقیاتی منصوبے کیلئے ٹھیکیداروں کی جانب سے مبینہ طور پر پول کیا گیا جس کی اطلاعات ملنے پر مذکورہ منصوبوں کے ٹینڈرز جو کہ 23دسمبر2015ء کو کھولے جانے تھے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ٹیکنیکل سروسز نے ٹینڈر کو ملتوی کردیا تھا،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبوں کے ٹینڈر 7جنوری2016ء کو کھولے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کیلئے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہی دو کنسٹرکشن فرم جن کو پول کے ذریعے کامیاب قراردیا گیا تھا انہی فرم کو مذکورہ ٹھیکے دلانے کیلئے مافیا مبینہ طور پر سرگرم ہے جس کے باعث قوی امکان ہے کہ انہی دو کنٹریکٹرز کو ان اہم منصوبوں کے ٹھیکے دیئے جائینگے۔