پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ50لاکھ ہوگئی

January 6, 2016 5:24 pm0 commentsViews: 22

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی مجموعی تعداد 2کروڑ50لاکھ ہو گئی۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ تعداد موبائل کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی ہے۔پی ٹی اے کے حالیہ سروے کے مطابق ڈی ایس ایل کے ذریعے انٹرنیٹ سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد15لاکھ ہے۔ ایوو کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین 13لاکھ ہیں جبکہ موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے والے صارفین 2 کروڑ16لاکھ 50ہزار سے زیادہ ہے۔