کھانے کے دوران چمچہ کی جگہ کانٹے کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار

January 6, 2016 5:28 pm0 commentsViews: 86

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑھتے وزن کو کم کرنے کے لیے مرد اور خصوصاً خواتین کئی طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن پھر بھی اس سے چھٹکارا حاصل نہیں کرپاتے لیکن اب ماہرین نے تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کھانے کے دوران اگر چمچہ کی بجائے کانٹے کا استعمال کیا جائے تو اس سے بڑھتے وزن کو نہ صرف روکا جاسکتا ہے بلکہ وزن میں کمی بھی ممکن ہے۔فلوریڈا کی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے کے لیے چمچہ کی جگہ کانٹے کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کھانے کے لیے کانٹے یا کاغذ کی چھوٹی پلیٹوں کا استعمال زیادہ کھانا کھانے سے نہ صرف روکتا ہے بلکہ موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔تحقیق کے مطابق اگر کھانے کے کمرے میں شیشوں کو لگا دیا جائے تو اس سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملی گی کیونکہ اس طرح کا عمل کھانے کو بدذائقہ بنا دیتاہے۔