لیاری کے علاقے کلا کوٹ کی خواتین کا گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

January 6, 2016 5:31 pm0 commentsViews: 25

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری کے علاقے کلاکوٹ کی رہائشی خواتین نے اپنے مطالبات کے حق میں منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی دھرنا دیا۔مظاہرین نے ہاتھوںمیں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر مسماۃ ساجدہ نے الزام عائد کیا کہ رواں ماں یکم جنوری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں آپریشن کے دوران دیگر افراد کے ساتھ میرے 20سالہ بیٹے یعقوب کو حراست میں لے لیا تھا لیکن تاحال اسکی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ۔ انھوں نے کہا کہ میرا بیٹا اپنے والد کے ساتھ سوزوکی میں ہیلپری کا کام کرتا ہے، اس کا کسی جرائم پیشہ گروہ اور گینگ وار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ یعقوب کے بازیابی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔