ملیر میں کچرا اٹھا کر جراثیم کش اسپرے کیا جائے‘ ساجد جوکھیو

January 6, 2016 5:29 pm0 commentsViews: 25

تمام یوسیز بالخصوص دیہی علاقوں میں صفائی مہم کے دوران کچرا اٹھا کر گاربیج پوائنٹ منتقل کیا جائے
صفائی ستھرائی بلدیاتی انتظامیہ کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے‘ ایڈمنسٹریٹر ملیر طارق مغل
کراچی(سٹی رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی و وائس چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ساجد جوکھیو نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر تمام یوسیز میں بالخصوص دیہی علاقو ں میں صفائی مہم کے دوران اس بات کی کوشش کی جائے کہ ان علاقوں میں جہاں کہیں بھی کچرے کا ڈھیر پڑا ہے اس کو گاربیج پوائنٹ تک منتقل کیا جائے اور ان مقامات پر خصوصی طور پر جہاں سے کچرا اٹھایا گیا چونے کا چھڑکائو اور جراثیم کے خاتمے کیلئے اسپرے کیا جائے، نومنتخب بلدیاتی چیئرمین ، وائس چیئرمین بلدیہ ملیر کی جانب سے لگائے گئے صفائی مہم کیمپ میں عوامی شکایت موصول کر کے انتظامیہ تک پہنچائیں۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر طارق حسین مغل نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتظامیہ کی اولین ذمہ داریوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر رکھنا اولین درجہ رکھتا ہے ، صفائی ستھرائی مہذب معاشرے کی پہچان ہے، صفائی ستھرائی اسلامی معاشرے کا اہم جز ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی طبیعت کی عکاسی بھی کرتا ہے جو شخص خود صفائی پسند ہوگا وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھے گا۔ ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر رکن سندھ اسمبلی و و ائس چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ساجد جوکھیونے یوسی گھگرنصیرآباد میں صفائی مہم کے افتتاح کے بعد الیکٹرک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کیا۔