ضلع شرقی عدالتیں‘ 76 مفرور ملزمان اشتہاری قرار

January 6, 2016 5:34 pm0 commentsViews: 27

دسمبر 2015 میں زیر سماعت مقدمات میں قتل کے 3، اقدام قتل کے 5 ملزمان مفرور ہیں
اغواء برائے تاوان‘ بھتہ خوری اور بم دھماکوں کے مقدمات میں کسی کو بھی مفرور ظاہر نہیں کیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہ دسمبر 2015 ء میں ڈسٹرکٹ شرقی کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں76 ملزمان کو مفرور قرار دے کر اشتہاری قرار دے دیا گیا‘ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جاوید اختر کچھی نے اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ دسمبر 2015 ء میں شرقی کی عدالتوں میں زیر سماعت قتل کے3مقدمات میں3 ملزمان کو مفرور اقدام قتل کے5 مقدمات میں5ملزمان مفرور ہیں جبکہ اغواء برائے تاوان‘ بھتہ خوری اور بم دھماکوں کے مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں لیکن ان مقدمات میں کسی کو مفرور ہیں بتایا گیا تاہم زیادتی کیس میں ایک ملزم‘ اسلحہ ایکٹ کے2 مقدمات میں2 ملزمان‘ پرانے اسلحہ ایکٹ میں 6 مقدمات میں6 ملزمان‘ جھگڑے کے2 مقدمات میں2ملزمان‘ انسداد منشیات کیس میں5چوری کیس میں ایک جبکہ دیگر مختلف مقدمات میں51 ملزمان مفرور ظاہر کئے گئے‘ حادثے کے مقدمات میں کوئی مفرور نہیں بتایا گیا ہے۔