سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کی آفر نہیں ہوئی، کنگنا رناوت

January 6, 2016 5:33 pm0 commentsViews: 22

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وود میںکچھ دنوں سے کہا جارہا تھا کہ اداکارہ کنگنا رناوت سنجے دت کی زندگی پر بنائے جانیوالی فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں مگر اب کنگنا نے اس فلم میں کام کے حوالے سے رپورٹس سے لا علمی کااظہار کیا ہے‘ این ڈی ٹی وی کے مطابق کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ان خبروں میں کسی قسم کی سچائی نہیں ہے‘ میں راجو ہیرانی کی توہین نہیں کرنا چاہتی مگر حقیقت یہ ہے کہ مجھ سے فلم کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں فلم ’’ رنگون‘‘ کی عکس بندی میں بہت مصروف ہیں تاہم راج کمار ہیرانی نے اداکاری کی پیشکش کی تو وہ اسے فی الفورقبول کرلیں گی۔