اجے دیوگن نے بیٹی کیلئے دوہزار کھولنے خرید لئے

January 6, 2016 5:35 pm0 commentsViews: 33

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن جو فلم ’’شیوائے‘‘ کی ہدایتکاری کے علاوہ اس فلم میں دس سالہ بچی کے والد کا کردار ادا کررہے ہیں نے اپنی آن اسکرین بیٹی کے کمرے کو سجانے کیلئے2000 سٹفڈ کھلونے اور گڑیا آرڈر پر منگوائی ہیں تاکہ ان کی بیٹی کا کمرہ بہترین نظر آسکے‘ واضح رہے کہ10 سالہ ابیگیل ایمس ’’ شیوائے‘‘ میں اجے دیوگن کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں اور یہ فلم رواں برس نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔