طیب حسین میئر اور سہیل محمود مشہدی ڈپٹی میئر حیدرآباد نامزد

January 6, 2016 5:39 pm0 commentsViews: 39

ایم کیو ایم نے ناموں کو حتمی شکل دے دی، باضابطہ اعلان جلد کردیاجائے گا، پارٹی ذرائع کا انکشاف
حیدر آباد( نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم نے حیدر آباد میں بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد میں اپنے میئر کیلئے سابق ایم این اے طیب حسین کے نام کو حتمی شکل دیدی ہے‘ جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر سید سہیل محمود مشہدی کو ڈپٹی میئر حیدر آباد مقرر کیا جارہا ہے جن کے ناموں کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائیگا‘ اس سے قبل آفتاب شیخ ایڈووکیٹ پہلے حق پرست میئر اور رکن رابطہ کمیٹی کنور جمیل حیدر آباد کے پہلے حق پرست ناظم رہے ہیں۔ طیب حسین اور سید سہیل محمود مشہدی کا شمار ایم کیو ایم کے پرانے کارکنوں میں ہوتا ہے۔ طیب حسین طویل عرصے تک ایم کیو ایم کے اوورسیز کے کارکن رہے اور امریکہ میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں‘ سید سہیل محمود مشہدی1986 ء سے پارٹی میں سرگرم تھے وہ ابتدائی سینئر کارکنوں میں شمار کئے جاتے ہیں جو 1990 میں پی ایس 41 لطیف آباد سے منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہیں صوبائی وزیر مقرر کیا گیا تھا۔