ایم کیو ایم کے 9 رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

January 7, 2016 4:18 pm0 commentsViews: 23

ڈاکٹر فاروق ستار‘ وسیم اختر‘ نسرین جلیل‘ حیدر عباس رضوی‘ خالد مقبول ‘ فیصل سبزواری و دیگر شامل ہیں
چالان میں تمام افراد کو مفرور قرار دیدیا‘ 22 جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا عدالتی حکم دیدیا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے 9 رہنمائوں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں‘ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فاروق ستار‘ وسیم اختر‘ نسرین جلیل‘ حیدر عباس رضوی‘ خالد مقبول صدیقی‘ فیصل سبزواری‘ کنور نوید ‘محمد حسین اور کمال خواجہ کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے تمام افراد کو 22جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے‘ واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف26 نومبر کو تھانہ سولجر بازار میں لائوڈ اسپیکر ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا‘ تفتیشی افسر نے چالان میں تمام افراد کو مفرور قرار دیا ہے‘ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ26نومبر کو دفعہ144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نمائش چورنگی پر احتجاج کے دوران لائوڈ اسپیکر استعمال کیا اور اس کے بعد ہنگامہ آرائی کی‘ کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی نے مختلف مقدمات میں سندھ ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں‘ وسیم اختر کیخلاف مجموعی طور پر 27 مقدمات درج ہیں‘ جبکہ حیدر عباس رضوی پر الطاف حسین کی متنازع تقریر میں سہولت کار ہونے کے3 مقدمات درج ہیں۔