سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر ٹی وی چینل محتاط رہیں، پیمرا

January 7, 2016 4:45 pm0 commentsViews: 29

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پیمرا نے تمام ٹی وی چینلوں کو سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دیں۔ ایڈوائزری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے پروگرام کے مواد کا جائزہ لیں اور پھر تبادلہ خیال کیا جائے۔ کسی بھی ملک سے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچنے سے متعلق مواد نشر نہ کیا جائے۔ کسی شخص یا شہری کو کافر قرار دینے کا حق کسی کے پاس نہیں۔ پیمرا نے کہا کہ مذہبی برداشت اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے اور مذہب ، فرقے، کمیونٹی یا لسانی گروہ کے نام پر تشدد کیلئے اشتعال دلانے سے گریز کیا جائے۔ تمام ٹی وی چینلز ضابطے پر عملدر آمد کیلئے ادارہ جاتی کمیٹی قائم کریں۔