گزشتہ برس،1363امریکی فوجیوں نے خودکشی کرلی

January 7, 2016 5:06 pm0 commentsViews: 19

72 حاضر سروس فوجی شامل ہیں،جن میں 11نیوی،17فضائیہ اوربری فوج کے 32فوجی شامل ہیں
2014 میں بھی 57 فوجیوں نے زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، روک تھام کے اقدامات کررہے ہیں، ترجمان بحریہ
واشنگٹن( یو پی پی) امریکی فوج میں دو ہزار پندرہ میں خود کشیوں میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے خود کشیوں کی روک تھام کے بارے میں آفس کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار پندرہ کی تیسری سہ ماہی میں 72 حاضر سروس فوجیوں نے خود کشیاں کیں جبکہ 2014ء میں اسی دورانیے میں یہ تعداد57 تھی رپورٹ کے مطابق بحریہ کے حاضر سروس خود کشی کرنیوالے اہلکاروں کی تعداد 7 سے 11 فضائی اہلکاروں کی تعداد 13 سے 17 اور بری فوجی اہلکاروں کی تعداد 31 سے 32 ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 15 دسمبر دو ہزار پندرہ تک حاضر سروس ریزرو دونوں طرز کے خود کشی کرنیوالوں کی مجموعی تعداد363 تھی محکمے کے ترجمان بحری کپتان جیف ڈیوس نے کہا کہ فوج میں خود کشیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کیلئے محکمہ اہم اقدامات کے لئے کوشاں ہے۔