صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نیک شگون ہے‘ بلاول

January 7, 2016 5:17 pm0 commentsViews: 23

تھر پارکر سمیت دور دراز علاقوں میں عوام کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا ہے کہ صوبے کے عوام خصوصاً صحرائی علاقے تھر پار کر اور دور دراز کوہستان کے پہاڑی علاقوں کے باسیوں کو علاج کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں مزید بہتری لائی جائے، بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو بلاول ہائوس چائلڈ لائف فائونڈیشن این جی او کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے پیپلز پارٹی کی اولیت میں شامل ہیں اور انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایک نیک شگون ہے امید ہے یہ پارٹنر شپ حکومت سندھ کے عوام کو بہتر علاج کی سہولت میسر کرنے کے مشن کو مزید تقویت دے گی۔ مقامی این جی او چائلڈ لائف فائونڈیشن حکومت سندھ سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ معاہدے کے تحت2011ء سے کراچی سول اسپتال اور2013ء سے این آئی سی ایچ میں بچوں کے ایمر جنسی رومز کی نگہبانی کر رہی ہے۔ اس دوران9 لاکھ بچوں کا مفت علاج کیا گیا۔