تھر میں بچوں کی اموات جاری‘ 4 روز میںتعداد8 ہوگئی

January 7, 2016 5:19 pm0 commentsViews: 25

غذائیت کی کمی اور بیماریوں کے باعث سول ہسپتال مٹھی میں مزید 3 بچے موت کی وادی میں چلے گئے
تمام تر دعوئوں کے باوجود حکومت سندھ تھر کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام
مٹھی(نیوز ڈیسک)صحرائے تھر میں موت نے ایک بار پھرڈیرے ڈال دیئے ہیں،غذائیت کی کمی اور بیماریوں کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔گزشتہ روز مٹھی کے سول اسپتال میں مزید3بچے موت کی وادی میں چلے گئے ۔4روز میں مرنیوالے بچوں کی تعداد 8ہوگئی ہے ۔تھر کے صحرا میں خوراک کی کمی کا عفریت سال 2015میں بھی 376 معصوم بچوں کی جانیں نگل گیا ، ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کے فقدان نے218دیگر مریضوں کی جان بھی لے لی ۔ تمام تردعوئوں کے باوجود حکومت سندھ تھری عوام کوصحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔