غلام علی12جنوری کو کولکتہ میں پرفارم کرینگے

January 7, 2016 5:23 pm0 commentsViews: 19

کولکتہ (نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف غزل گائیک غلام علی نے اعلان کیا ہے کہ وہ12جنوری کو ہندوستان کے شہر کولکتہ میں پرفارمنس دینگے۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق غلام علی کا ہندوستان میں ہونے والا ایک کنسرٹ گزشتہ سال منسوخ ہوگیا تھا، اس بار ہونے والا کنسرٹ ہندوستان کے شہر کولکتہ میں ہوگا جس کو ویسٹ بنگال ڈیولپمنٹ اینڈ فائننس کارپوریشن کی جانب سے کرایا جارہا ہے۔