وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کی حفاظتی ضمانت منظور

January 7, 2016 5:31 pm0 commentsViews: 33

مقدمات سیاسی بنیاد پر بنائے گئے، مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت میں استدعا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کراچی کے لیے نامزد میئر وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کی2مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔بدھ کو دونوں رہنماء سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور مختلف مقدمات میں وارنٹ گرفتاری کے خلاف حفاظتی ضمانت کی درخواست جمع کرائی۔ ایم کیو ایم رہنمائوں نے موقف اختیارکیا کہ ان پر مقدمات سیاسی بنیاد پرقائم کئے گئے ہیں، ان مقدمات میں عدالت میں پیش ہو کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ انھیں گرفتارکرلیا جائے گا۔عدالت نے موقف سننے کے بعد وسیم اختر اور حیدرعباس رضوی کی2مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔وسیم اختر کے خلاف حساس اداروں،فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری اور ضیاء الدین اسپتال میں دہشت گردوں کو علاج کی سہولت دلانے کے الزام میں کل27مقدمات درج ہیں، جبکہ حیدر عباس رضوی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے 3مقدمات درج ہیں۔