بلدیاتی چیئرمینوں کو خریدنے کے الزامات غلط ہیں‘ نثار کھوڑو

January 7, 2016 5:29 pm0 commentsViews: 30

سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی فارورڈبلاک نہیں بن رہا‘ وزیر تعلیم
کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کیابھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا‘ ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی پر منتخب بلدیاتی چیئرمینوں کو خریدنے کے الزامات غلط ہیں‘ یہ بات انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو ختم کرانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ نثار کھوڑو آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی‘ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پر پہنچے اور اساتذہ سے ان کے مطالبات اور مسائل حل سننے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں تعلیم کو بہتر اور اساتذہ کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں استاذہ کو بھی چاہئے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں‘انہوں نے بتایا کہ آئندہ منگل کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ رہنما مل کر بیٹھیں گے اور اساتذہ کے مسائل کا جائزہ لیں گے۔