سنجے دت27فروری کو جیل سے رہا ہوجائیں گے

January 7, 2016 5:34 pm0 commentsViews: 22

ممبئی(نیٹ نیوز)مہاراشٹرا حکومت نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی سزا کم کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی وزیرداخلہ نے ان کی رہائی کے دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں اورممکن ہے کہ انہیں 27فروری کو رہا کیا جاسکتا ہے واضح رہے کہ سنجے دت کو1993کے ممبئی حملہ کیس میں الزام ثابت ہونے پر مارچ 2013میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے 5سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔
حیدر آباد(نیٹ نیوز)بالی ووڈسپر اسٹار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی تعطل کا شکار فلم رئیس کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔راہول ڈھولکیا کی رئیس کا پہلا حصہ گزشتہ برس جون کے مہینے میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ فلمساز رتیش سدھوانی کی طرف سے حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر رئیس کے دوسرے حصے کی شوٹنگ کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔راہول ڈھولکیا کی رئیس میں سپر اسٹار شاہ رخ خان 80کی دھائی کے بہت بڑے ڈان کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان انکی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی۔شاہ رخان اور ماہرہ خان کے علاوہ رئیس میں اداکار نوازالدین صدیقی بھی نمایاں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔