پاکستان کاروبار ی لحاظ سے بہترین ممالک کی فہرست میں مزید تنزلی کا شکار

January 7, 2016 5:34 pm0 commentsViews: 24

اسلام آباد( یو پی پی) عالمی بینک گروپ کے کاروباری لحاظ سے بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان مزید تنزلی کا شکار ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز جاری کر دہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک گروپ کی 2016ء کیلئے جاری کی گئی رپورٹ برائے ڈوئنگ بزنس میں پاکستان کا درجہ138 تک پہنچ گیا ہے ، پاکستان کا درجہ 2015ء میں 136 واں تھا اور جن عوامل کے باعث یہ درجہ دیا جاتا ہے ان میں کاروباری آغاز میں آسانی، تعمیراتی کاموں کی اجازت، بجلی کی فراہمی، جائیداد کی رجسٹریشن، قرض کی سہولت، چھوٹے سرمایہ کاروں کا تحفظ، ٹیکسوں کی ادائیگی، تجارت، معاہدوں پر عملدر آمد اور دیگر شامل ہیں۔