پاکستان سے گدھوں کی 2لاکھ کھالیں برآمد

January 9, 2016 1:29 pm0 commentsViews: 38

اسلام آباد(یو پی پی) قومی اسمبلی میں جمعے کو گدھوں ، گھوڑوں، شیروں، ریچھوں اور مگر مچھوں کی کھالوں کی درآمد وبرآمد کے حوالے سے دلچسپ سوالات پوچھے گئے، وقفہ سوالات کے دوران ن لیگ کی رکن طاہرہ اورنگزیب نے تین سالوں کے دوران شیر کی کھالوں کی برآمد، نگہت پروین نے تین سالوں میں گھوڑوں کی کھالوں کی درآمد، شیخ روحیل اصغر نے تین سالوں میں مگر مچھوں کی کھالوں کی درآمد اور پروین مسعود بھٹی نے تین سالوں میں ریچھوں اور گدھوں کی کھالوں کی درآمد کے حوالے سے سوالات کیے، وزارت تجارت کی جانب سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ گزشتہ تین سالوں میں شیروں ، مگر مچھوں اور ریچھوں کی کھالیں درآمد اور برآمد کی گئیں، جبکہ گزشتہ تین سال میں ایک لاکھ99 ہزار860 گدھوں کی کھالیں برآمد اور6950 گھوڑوں کی کھالیں درآمد ہوئیں۔