روپے کی بے قدری جاری، ڈالر پھر 105روپے تک پہنچ گیا

January 9, 2016 1:54 pm0 commentsViews: 16

کراچی( کامرس رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر 105 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر گنوا بیٹھا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 5 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 104.90 روپے سے بڑھ کر 104.95 روپے اور قیمت فروخت 104.95 روپے سے بڑھ کر105 روپے ہوگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید105.80روپے سے بڑھ کر 105.90 روپے اور قیمت فروخت 106 روپے سے بڑھ کر 106.10 پیسے پر جا پہنچی۔