گرینڈ الائنس میں شرکت کے معاملے پر مسلم لیگ ن تقسیم

January 9, 2016 3:53 pm0 commentsViews: 26

پیپلزپارٹی نے کرپشن، انتقامی کارروائیوں اور بیڈ گورننس کی انتہا کر دی، لیگی رہنمائوں کا اجلاس سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ نے اپوزیشن جماعتوں کے آج ( ہفتہ) کنگری ہائوس میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس میں شرکت کرنے سے مرکزی قیادت سے حتمی رائے لینے کا مطالبہ کیا ہے یہ فیصلہ جمعہ کو مسلم لیگ ہائوس کا ر ساز میں صوبائی صدر اسماعیل راہو کی صدارت میں ہونے والے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں سید شاہ محمد شاہ، سینیٹر نہال ہاشمی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء گرینڈ الائنس میں شرکت کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ایک گروپ کا کہنا تھا کہ اس گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے صوبے میں کرپشن، انتقامی کارروائیوں اور بیڈ گورننس کی انتہا کر دی ہے جبکہ دوسرے گروپ کا کہنا تھا کہ مرکزی قیادت کی مشاورت کے بغیر اجلاس میں شرکت کرنا صحیح نہیں ہے۔ اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ بننے والا گرینڈ الائنس جمہوری نظام یا موجودہ سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی سازش میں شامل نہیں ہوگا۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے گرینڈ الائنس میں شرکت سے قبل مرکزی قیادت سے حتمی رائے لی جائے گی۔