واٹر بورڈ نے گٹروں کی صفائی شروع کر دی

January 9, 2016 3:57 pm0 commentsViews: 43

ایم ڈی کے حکم پر گٹروں کے مین ہولز کے ڈھکن ہنگامی بنیادوں پر تیار کر لیے گئے
کراچی( سٹی رپورٹر)واٹر بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ واٹر بورڈ نے صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ جام خان شوروکی ہدایت پر شہر میں سیوریج اوور فلو کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور ہر ضلع میں سپرنٹنڈنگ انجینئر کی سر براہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور تما م ضلعی دفاتر کو وینچجگ مشینیں ،راڈنگ اور جیٹنگ مشینیں فراہم کر کے فیلڈاسٹاف کو متحرک کر دیاگیا ہے اور ہر ضلع میں ہیلتھ ورکر ز کی افرادی قوت کے زریعے اوور فلو ہو نے والی گٹر لائنوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ مین ہول کور ز لگانے کا آغاز بھی کر دیا گیاہے اور مزیدمین ہول کورز ہنگامی بنیادوںپر تیار کئے جارہے ہیں ،ضلعی سپر نٹنڈنگ انجینئر ز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایگزیکٹو انجینئر زکو ہدایت کریں کہ مین ہول پر ڈھکن لگانے کاکام کم سے کم مد ت میں مکمل کرلیاجائے ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے اس سلسلہ میں جمعرا ت کو ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز ،سپرنٹنڈنگ انجینئر ز اور ایگزیکٹو انجینئرز کو تحریری ہدایات بھی جاری کر دی ہیں اور انہیں اس کام کی تکمیل کے لئے 3 دن کی مہلت دی گئی ہے ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور خود بھی ضلعی SE کے ہمراہ تمام علاقوں کا ہنگامی دورہ جاری رکھیں اور جہاں کہیں سیوریج کی شکایات ہو ں یا کوئی بھی مین ہول ڈھکن کے بغیر نظر آئے اس کو بلا تاخیر لگانے کے احکامات جاری کریں۔