پولیو مہم،حساس علاقوں میں 200 پولیس کمانڈوز فرائض انجام دینگے

January 9, 2016 4:02 pm0 commentsViews: 15

پیر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران خواتین کمانڈوز سمیت اہلکار جدید اسلحے اور سازوسامان سے لیس ہونگے
کراچی( کرائم رپورٹر) اسپیشل سیکورٹی یونٹ سندھ پولیس کے200 کمانڈوز بشمول خواتین کمانڈوز جنوری 11سے شروع ہونے والی 4 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کراچی کے مختلف حساس علاقوں میں فرائض انجام دیں گے‘ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے احکامات کے تحت اسپیشل سیکورٹی یونٹ نے مربوط سیکورٹی پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت 200 کمانڈوز جدید اسلحہ‘ مواصلاتی نظام اوردیگر سازو سامان کے ساتھ پولیو عملے کو سیکورٹی فراہم کریں گے‘ انسداد پولیو مہم کے عملے کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں۔