پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں میں ڈرامائی کمی

January 9, 2016 4:09 pm0 commentsViews: 28

2015میں قبائلی علاقوں میں صرف13حملے ہوئے جن میں 60سے85افراد مارے گئے
حملوں کی تعداد2014میں26کے مقابلے میں تقریباً50فیصد کم ہے، سالانہ رپورٹ
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں امریکہ کی طرف سے ہونیوالے ڈرون حملوں میں سال2015 ء میں ڈرامائی کمی دیکھنے میں آئی‘ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی جانب سے ڈرون طیاروں کی مدد سے کئے گئے حملوں کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 ء میں پاکستان میں گزشتہ 8برسوں کے مقابلے میں سب سے کم ڈرون حملے کئے گئے‘ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیورو آف انوسٹی گیٹو جرنلزم کی جمعہ کو جاری ہونیوالی سالانہ ڈرون رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس پاکستان کے قبائلی علاقوں میں صرف 113 ڈرون حملے ہوئے جن میں سے عام شہریوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 5 تھی‘ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملون کی یہ تعداد 2014 میں26 حملوں کے مقابلے میں50 فیصد کم ہے۔