رینجرز نے6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

January 9, 2016 4:08 pm0 commentsViews: 17

شرافی گوٹھ ،گلستان جوہر، پٹیل پاڑہ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، بارودی مواد بھی برآمد ہوا
کراچی( کرائم رپورٹر) رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 6 دہشت گرد گرفتار‘ اسلحہ‘ بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ‘تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا‘ ترجمان رینجرز کے مطابق خادم گوٹھ‘ شرافی گوٹھ‘ گلستان جوہر اور پٹیل پاڑہ کے علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں کے دوران6 دہشت گرد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ‘ لیپ ٹاپ اور موبائل سمز برآمد ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیںجن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے‘ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

قتل بھتہ خوری اور ڈکیتی میں ملوث7 ملزمان گرفتار
کلفٹن میں پولیس نے مقابلے کے بعد بھتہ خور گروپ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا
کلا کوٹ سے لیاری گینگ وار کے دو کارندے گرفتار، صرافہ بازار سے بھی ایک کارندہ پکڑا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) گلشن‘ صرافہ بازار‘ کلا کوٹ اور سید آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلوں اور کارروائی کے دوران قتل‘ بھتہ خوری اور ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا‘ تفصیلات کے مطابق گلشن تھانے کی حدود بلاک9 میں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارا اس دوران مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی جوابی فائرنگ کے بعد سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتا رکرلیا‘ اس ضمن میں ایس پی کلفٹن امجد حیات کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم2 رکنی گروہ کا سرغنہ ہے جو بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے‘ ادھر کلا کوٹ پولیس نے ریکسر لائن کے قریب کارروائی کے بعد لیاری گینگ وار کے2 کارندوں حیدر عرف بلی اور مسلم بلوچ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا‘دریں اثناء کھارادر پولیس نے صرافہ بازار میں گشت کے دوران بروقت اطلاع ملنے پر کارروائی کی جہاں ملزم سے مقابلے کے دوران ملزم اکرم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا‘ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جو کہ قتل سمیت متعدد وارداتوں میںمطلوب تھا‘ ادھر سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان یاسر‘ بابر اور عبدالستار کو گرفتار کرلیا ۔