سیاسی و عسکری قیادت جلد سعودی عرب جائیگی

January 11, 2016 5:28 pm0 commentsViews: 25

دہشت گردی کے خاتمے اور34 ملکی اتحاد کے حوالے سے بات چیت کرے گی
رواں سال دونوں ممالک کی مشترکہ مشقوں میں سعودی افواج کے جوانوں کو تربیت دی جائے گی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے دورہ کے بعد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گی،۔ جس میں دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا ئے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دہشت گردی کے خلاف34 ملکی اتحاد کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال دونوں ممالک کی افواج کی مشترکہ مشقیں پاکستان میں ہوں گی جس میں سعودی افواج کے جوانوں کو تربیت دی جائے گی۔