سعودی عرب کی سالمیت کیلئے سعودی عوام کیساتھ کھڑے ہونگے، وزیراعظم آرمی چیف

January 11, 2016 5:30 pm0 commentsViews: 22

پاکستان کی دہشت گردوں کیخلاف کاوشیں قابل ستائش ہیں، وزیراعظم سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات میں اظہار خیال
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب نے دفاع‘ سلامتی ‘د ہشت گردی کیخلاف جنگ ‘تجارت‘ سرمایہ کاری‘ افرادی قوت کی فراہمی سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے‘ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود نے ملاقات کی‘ اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ تاریخی‘ ثقافتی اور اسلامی تعلقات میں بھائیوں کی طرح جڑے ہوئے ہیں‘ پاکستان کے عوام ہمیشہ سعودی عرب کی علاقائی خود مختاری اور سالمیت کو خطرے کے خلاف سعودی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے‘ وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے نمٹنے کیلئے ہم خیال اسلامی ممالک کے اتحاد کے قیام کے سعودی اقدام کو سراہتے ہوئے سعودی نائب ولی عہد کو پاکستان کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کی کوششوں کیلئے موثر بیانیہ ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا‘ سعودی نائب ولی عہد نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پاکستان کی کاوشوں بالخصوص آپریشن ضرب عضب کو سراہا‘ انہیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے تشکیل دینے کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔