کراچی، ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کیلئے موبائل فونز ایپلی کیشن متعارف

January 11, 2016 5:35 pm0 commentsViews: 25

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹریفک پولیس نے کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کیلئے موبائل فونز اپیلی کیشن متعارف کروا دی، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس سندھ خادم حسین بھٹی کے ترجمان کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے شہر قائد اور حیدرآباد کے شہریوں کی آسانی اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی روک تھام کیلئے موبائل فون پر ایک اپیلی کیشن متعارف کروائی ہے جس کی مدد سے کوئی بھی شہری صرف بٹن دبا کر اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے اصل یا نقل ہونے کی تصدیق کر سکتا ہے۔