آج صبح ،سفاری پارک کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی

January 11, 2016 5:49 pm0 commentsViews: 21

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح سفاری پارک کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پانی کی بڑی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں یونیورسٹی روڈ پانی کے تالاب میں تبدیل ہوگیا۔ ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا اور لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا پڑا۔ تاہم واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گلشن اقبال میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی جس سے اردو یونیورسٹی کے سامنے والی سڑک پانی میں ڈوب گئی تھی۔