وزیراعظم چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کریں، اے پی سی کا مطالبہ

January 11, 2016 5:50 pm0 commentsViews: 22

بلوچستان کے عوام کو اقلیت میں تبدیل نہ کیا جائے، گوادر میں مقامی لوگوں کو ملازمت اور ماہی گیروں کو متبادل روزگار دیا جائے
ہم پر غداری کا الزام نہ لگایا جائے، وزیراعلیٰ کے پی کے، مولانا فضل الرحمن ،محمود اچکزئی، افتخار چوہدری، لیاقت بلوچ، فرحت اللہ بابر ودیگر کا کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد( خبر ایجنسیاں) پاک چین اقتصادی راہداری پر چھوٹے صوبوں کے تحفظات کے حوالے سے اسلام آباد میں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے وعدے پورے بلوچستان کے عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے قانون سازی، مقامی منصوبوں میں گوادر کے عوام کو ملازمتوں میں ترجیح دینے، گوادر کے ماہی گیروں کیلئے متبادل روزگار کا انتظام اورمغربی روٹ کو تبدیل نہ کرنے اور چھوٹے صوبوںکے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ کانفرنس سے مولانا فضل الرحمن، محمود خان اچکزئی، فرحت اللہ بابر، لیاقت بلوچ، پرویز خٹک، افتخار چوہدری و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم پر غداری کا الزام نہ لگایا جائے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کانفرنس میں دکھائے گئے نقشے کو مستر کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی حق تلفی نہیں کی جا رہی ہے۔ اعلامیہ کے کانفرنس کے مطابق اے پی سی کے دوران تمام جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر قرار داد منظوری دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ گوادر کے لوگوں کو فنی تعلیم فراہم کی جائے۔ دیگر صوبوں میں مفت وظائف فراہم کئے جائیں۔ گوادرکے لوگوں پر عائد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ختم کی جائے اور گوادر کے لوگوں کی ہزار وں ایکڑ زمین ان کے حوالے کی جائے۔