تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے اسٹیل مل ملازمین کا احتجاج

January 11, 2016 5:55 pm0 commentsViews: 66

انتظامیہ اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کیخلاف نعرے بازی، مل کی بحالی کا مطالبہ
گزشتہ3 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پریس کلب ملیر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسٹیل مل کے ملازمین سراپا احتجاج، پاکستان اسٹیل ٹریڈ یونین الائنس کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال، گزشتہ تین ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف مختلف یونینوں کے رہنمائوں و کارکنان کی جانب سے ایک روز کی ملیر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں اسٹیل مل کے ملازمین نے مل کر انتظامیہ اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے تین ماہ کی تنخواہ ادا کرنے اور مل کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ فی الفور تنخواہیں ادا نہ کی گئیں اور مل کو صحیح حالت میں نہ لایا گیا تو بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔