کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی پانی میں ڈوب گئی

January 11, 2016 6:17 pm0 commentsViews: 26

کئی مقامات پر رسائو کے سبب علاقے کی گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا
شکایت کے باوجود واٹربورڈ حکام نے کان نہیں دھرے، خبر میڈیا پر آنے کے بعد ہلچل مچ گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہر میں پینے کا پانی نہیں ہے اور کئی مقامات پر رسائو ہورہا ہے مگر واٹر بورڈ کو پرواہ تک نہیں‘ شہر کی معروف ایڈمنسٹریٹو ہائونگ سوسائٹی میں پانی کی لائن میں رسائو ہے اور متعلقہ ادارے خاموش بیٹھے ہیں‘ کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی پانی میں ڈوب گئی ہے ‘علاقے کی گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے‘ ہزاروں گیلن پینے کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے‘ گھروں کے باہر پانی جمع ہونے سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں‘ شکایات کے باوجود واٹر بورڈ نے کان نہیں دھرے اور پائپ لائن میں رسائو روکنے کیلئے کوئی کام نہیں کیا‘ میڈیا پر خبریں آنے کے بعد واٹر بورڈ کے عملہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر والو بند کرکے پانی کی فراہمی بند کردی‘ اس موقع پر ایم ڈی مصباح الدین فرید بھی موقع پر پہنچ گئے۔