دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی گئی

January 11, 2016 6:18 pm0 commentsViews: 34

پولیس کے اعلیٰ افسران کی شرکت، بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) سعید آباد کے علاقے میں گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کی فئارنگ سے شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سلیم ولد عبدالستار کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ شہید اہلکار کے اہل خانہ اور رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی‘ شہید اہلکارکو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ قریبی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا وہ سیکورٹی زون ون میں تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہاتھا کہ دہشت گردوں نے موقع دیکھ کر بلدیہ ٹائون میں لگنے والے اتوار بازار کے قریب فائرنگ کرکے شہید کردیا‘ پولیس نے شہید اہلکار کے بھائی عبدالغفار کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 2/216 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا وہ بلدیہ کوکن کالونی عوامی نیشنل چوک کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ تھا۔