آج صبح پشاور آرمی پبلک اسکول میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد

January 11, 2016 6:26 pm0 commentsViews: 22

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آج پشاور آرمی پبلک اسکول میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی ،اسکول کے بچوں اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کی، اس موقع پرایک پر تپارک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب شہداء کی یادگار پرمنعقد کی گئی، اس موقع پر ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاکہ امید ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی اپنے نام کرے گا، اگر ہم جیت گئے تو یہ ٹرافی آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے نام کرینگے۔