آصف زرداری کا وزیراعظم کو خط بھجوانے کا فیصلہ

January 11, 2016 6:24 pm0 commentsViews: 29

اسلام آباد( آن لائن) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے رینجرز کے سندھ میں اقدامات اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کو خط بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں انہیں پیپلز پارٹی حکومت کی مسلم لیگ ن کے متعلق سابقہ حکومت کے دوران رواں رکھی گئی مفاہمتی پالیسی سمیت دیگر معاملات کی یاد دہانی کرائی جائے گی۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ یہ خط رواں ہفتے تحریر کئے جانے کا امکان ہے۔ یہ خط قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے ذریعے ارسال کیا جائے گا۔ خط میں ن لیگ کی کارروائیوں اور خلاف قانون اقدامات سے پردہ اٹھایا جائے گا۔